تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟ اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) محکمہ تعلیم سندھ کی کی جانب سے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں نہیں ہوں گی۔ سٹیرنگ کمیٹی میں چھٹیاں نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ہوا ہے ، درجہ حرارت زیادہ بڑھنے کی صورت مں موسم گرما کی چھٹیاں کی جا سکتی ہیں ۔واضح رہے کہ کوویڈ 19کی وجہ سے سکول ایک سال سے زیادہ عرصہ بند رہے ہیں جس کے باعث بچوں کی تعلیم کا کافی ہرج ہوا ہے ۔ سکول تاحال پہلے کی طرح پوری تعداد کے ساتھ نہیں کھولے جا رہے اور گرمی کا زور بڑھنے تک محکمہ تعلیم بھی چھٹیاں دینے پر رضا مند نظر نہیں آتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close