جے یو آئی کا مفتی عزیز الرحمن سے لاتعلقی کا اظہار مجرم کو سزا دلوانے کیلئے مکمل تعاون کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)جے یو آئی نے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمن سے متعلق کہا ہے کہ جے یو آئی اس شخص کے کسی قول و فعل کی ذمہ دار نہیں۔ایسے افراد کو واقعہ سزا ملنی چاہئے۔جمعیت علما اسلام لاہور کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے جے یو آئی کا موقف دیتے ہوئے کہا کہ مجرم کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔یہ جرم انتہائی قابل مذمت ہے،ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔جمعیت علما اسلام کا اس شخص کے کسی قول و فعل سے کوئی تعلق نہیں۔مجرم کو سزا دلوانے کے لیے اداروں سے مکمل تعاون کریں گے۔انہوں نے یہ واضح کیا کہ جے یو آئی کو کسی بھی فرد کی طرف سے مفتی عزیز الرحمن سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی گئی تھی۔اس سے قبل وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی ایک فرد کے انفرادی فعل کو مسجد اور مدرسے سے نہ جوڑا جائے۔جس طرح کسی کالج اور یونیورسٹی میں ہونے والے ایسے کسی واقعہ کی ذمہ داری اس ادارے پر نہیں ڈالی جا سکتی۔اسی طرح مساجد اور مدارس کے خلاف بھی پراپیگنڈا بند ہونا چاہئے جبکہ اس واقعہ کی فرانزک تحقیقات کروائی جائیں۔خیال رہے کہ مفتی عزیز الرحمن اس وقت اپنے بیٹوں سمیت مفرور ہے ، چھاپہ مار ٹیموں کو ابھی تک کوئی کامیابی نہ مل سکی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close