گنتی پوری نہیں تھی، جہانگیر ترین کو این آر او دے کر بجٹ پاس کرایا گیا

لاہور (پی این آئی) گنتی پوری نہیں تھی، جہانگیر ترین کو این آر او دے کر بجٹ پاس کرایا گیا۔مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے ذریعے جہانگیر ترین کو این آر او دے کر بجٹ پاس کرایا گیا۔لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 3 سال میں انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حقیقت عوام پر واضح ہو چکی ہے، نیب سے کچھ نہیں بن پایا تو ایف آئی اے کو آگے کر دیا ہے۔رانا ثناللہ نے کہا کہ پنجاب کی زبان محبت کی زبان ہے، کسی سے نفرت کا درس نہیں دیتی، جہانگیر ترین کے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی تھی۔ڈی جی ایف آئی اے میرٹ پر فیصلہ کریں، انتقامی سوچ کے آلہ کار نہ بنیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close