وفاقی حکومت کو صرف جھوٹ بولنا ہی آتا ہے، سندھ حکومت ویکسین بھی بنا رہی ہے اور لگا بھی رہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی گفتگو

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو صرف جھوٹ بولنا ہی آتا ہے، سندھ حکومت ویکسین بھی بنا رہی ہے اور لگا بھی رہی ہے، وفاق کو صرف سندھ ہی نظر آتا ہے لیکن مسائل ہر صوبے میں ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا کہ حکومت جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولتی ہے، سندھ میں صوبائی حکومت ویکسین بناتی بھی ہے اور لگاتی بھی ہے جبکہ مسائل ہر صوبے میں ہوتے ہیں لیکن وفاق کو صرف سندھ یاد آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایوان میں ہر صوبے کے بارے میں بات کی ہے اورپورے پاکستان کی بات کی ہے۔(اح+م ا)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close