کورونا ویکسین کی کمی کے باعث بیشتر ویکسی نیشن سینٹرز بند

کراچی(آئی این پی) کورونا ویکسین کی کمی کے باعث کراچی کے بیشتر ویکسی نیشن سینٹرز بند کردئیے گئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا ویکسین کی کمی کے باعث چھوٹے ویکسینیشن سینٹرزکوبند کیا گیا ہے، وفاق سے ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث سینٹرزبند کیے گئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اہم بڑے سینٹرزمیں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے تاہم جہاں ویکسین کی کمی ہے وہاں جلد وہ فراہم کردی جائے گی۔محکمہ صحت سندھ نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں ہی 40 ویکسینیشن سینٹرزقائم کیے گئے تھے، جس میں سے 30 بند ہوگئے، ضلع غربی کے 21 سینٹرز ویکسین کی قلت کے باعث بند ہیں، ضلع غربی میں قطر اسپتال میں قائم ماس سینٹر کو فعال رکھا گیا ہے جب کہ ضلع وسطی کے 18 سینٹرزمیں سے 3 بند کر دیے گئے۔دوسری جانب مراکزبند ہونے پرپنجاب کے سب سے بڑے ایکسپوسینٹرمیں ویکسین لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا۔ ویکسین کی محدود مقدار اورقلت کی وجہ سے ایکسپوسینٹرلاہورمیں بھی دھکم پیل جاری ہے، جس کے باعث کورونا ایس اوپیزکی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایکسپوسینٹرمیں سائنوفام، سائنوویک اورآسٹرازینیکا کی پہلی اوردوسری ڈوزلگوانے کیلئے آئے شہریوں اوراوورسیز پاکستانیوں کو نہ درست معلومات دی جارہی ہیں نہ ہی سہولیات۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close