عوام کی خدمت کیلئے تقریریں یا بھاشن نہیں بلکہ عوام کیساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے تقریریں یا بھاشن نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، خودنمائی اور خودستائش میں مبتلا بے ربط تقریریں کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ بے مقصد اور بے سمت تقریروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوتی، پارلیمنٹ میں رام کہانی سنا کر قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا، قوم کو کچھ پتہ نہیں چلا کہ یہ بجٹ پر بحث کا آغاز تھا یا خود نمائی کی جھوٹی داستان، نام نہاد لیڈر آج بھی وہی بھاشن دے رہے ہیں جو وہ پہلے دیتے آئے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بہترین اور عوام دوست بجٹ پر ان کی مایوسی اور بے بسی سب کے سامنے عیاں تھی، خلوص نیت سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close