پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، ہزاروں ملازمتوں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی حکومت نے ملازمت کے 8 ہزار نئے مواقع پیدا کردیے ، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کہتے ہیں کہ داسو ڈیم پراجیکٹ کی بدولت ملازمت کے 8000 مواقع پیدا ہو رہے ہیں ، مقامی لوگوں کی ترقی کیلئے پراجیکٹ ایریا میں اعتماد سازی کے اقدامات کیے ہیں ، اقدامات کے تحت 17 ارب 34 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں ، ڈیم کی تعمیرکیلئے زمین کی خریداری کا کام مکمل کرلیا گیا ، کورونا کے باوجود ایس او پیز پرعمل درآمد کرتے ہوئے ڈیم کی 10 سائٹس پر تعمیرجاری ہے ، پاور سیکٹر اصلاحات، پانی کے وسائل کا بہتر استعمال وزیراعظم کا وژن ہے اور اس ہی وژن کے تحت داسو ڈیم پرکام کی رفتارکوبڑھایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت نے کہا کہ داسوپراجیکٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت4320 میگا واٹ ہے، پراجیکٹ 2 مراحل میں ہوگا، ہر مرحلہ 2160 میگا واٹ پر مشتمل ہے ، داسو کے زیر تعمیر پہلے مرحلے کی لاگت 511 ارب روپے ہے اور پہلے مرحلےکی لاگت کا 80 فیصد واپڈا جب کہ 20 فیصد ورلڈ بینک مہیا کر رہا ہے ، داسوپراجیکٹ کے پہلے مرحلے سے اپریل 2025 میں بجلی پیداوار شروع ہوجائے گی جب کہ سال 2029 میں فیزٹو کے مکمل ہونے کے بعد ڈیم کی استعداد 4320 میگا واٹ ہوجائے گی ، داسو ڈیم نیشنل گرڈ کو 12ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی مہیا کرے گا۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے ضلع اپر کوہستان میں دریائے سندھ پر زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر جاری کام کا جائزہ لیا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی ہر طرح مہنگائی لے کر آتی ہے ، اس منصوبے میں سستی اور صاف بجلی پیدا ہونے سے ملک کو فائدہ ہوگا ، ہمیں بہت پہلے یہ کام کرلینا چاہیے تھا، سستی بجلی ملنے سے عوام کو فائدہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی ہر طرح مہنگائی لے کر آتی ہے، تربیلا اور منگلا ڈیم سے سستی بجلی ملی تھی، 50 سال پہلے صنعتوں کی ترقی کی وجہ ہی سستی بجلی تھی، داسو ہائیڈرو پراجیکٹ سے سستی بجلی ملنے سے مہنگائی بھی آگے جاکر کم ہوگی اور عوام و صنعتوں کو فائدہ ہوگا، ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، بجلی سستی ہونے سے صنعت کاری ہوگی جس سے دولت میں اضافہ ہوگا۔ داسو پراجیکٹ کی مجموعی بجلی کی پیداواری صلاحیت 4320 میگاواٹ ہے، پراجیکٹ دو مراحل میں مکمل ہوگا اور ہر مرحلہ 2160 میگاواٹ پر مشتمل ہے، ‏داسو کے زیر تعمیر پہلے مرحلے کی لاگت 511 ارب روپے ہے، جس سے اپریل 2025 میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی اور نیشنل گرڈ کو ہر سال 12 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی مہیا کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں