اسلام آباد (پی این آئی )مفتی عزیز الرحمٰن کو طالبعلم کے ساتھ نامناسب ویڈیوز کے جرم میں گرفتار کرنے کے لئے ٹاؤن شپ کے علاقے میں پولیس کا چھاپہ، ملزم پہلے ہی فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا تو ملزم تینوں بیٹوں سمیت پہلے ہی وہاں سے فرار ہوگیا۔لاہور پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پنجاب پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ میں کہا گیا کہ لاہور پولیس کو مقدمہ درج کرنے اور مجرم کی گرفتاری کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، قانون اپنا راستہ اپنائے گا، شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں ایک مدرسہ کے عمر رسیدہ استاد مفتی عزیز الرحمن کی طالبعلم کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ متاثرہ طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں مفتی عزیز الرحمن، ان کے تین بیٹوں، ان کے ایک ساتھی اور دو نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں 377 اور506کی دفعات درج کی گئی ہیں۔ایف آئی اے کے متن میں مفتی عزیز الرحمن نے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور طالبعلم کو بٹھانے پر مجھے تین سال تک وفاق المدارس کے امتحانات میں بیٹھنے پر ممنوعہ قرار دیدیا لیکن میری جانب سے منت سماجت پر افسوسناک عمل پر آمادہ کیا اور میں مجبوری میں ان کی چال اور زیادتی کا نشانہ بنتا گیا اور انہوں نے کئی مرتبہ میرے ساتھ یہ افسوسناک کام کیا۔ اس کے باوجود میرے لئے کچھ نہ کرنے پر میں نے انتظامیہ سے رجوع کیا لیکن میر ی بات کو تسلیم نہ کیا گیا جس کے بعد میں نے مجبور ہو کر خودچوری اپنی ویڈیو بھی بنائی اور اس کے ثبوت وفاق المدارس عربیہ کے ناظم اعلیٰ کو بھی پیش کئے۔اس بارے معلوم ہونے پر مفتی عزیز الرحمن نے مجھے قتل کرنے کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور چند روز قبل جب کسی نے یہ ویڈیو وائرل کر دی تو میں نے خود کو نقصان پہنچانے کے لئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی۔مفتی عزیز الرحمن کو مدرسے سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی ان کی بنیادی رکنیت معطلکر دی۔ وفاق المدارس العربیہ نے مفتی عزیزالرحمان کے فعل کے باعث مدرسہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کا الحاق ختم کر دیا ہے جبکہ مدرسے کی انتظامیہ نے مفتی عزیزالرحمان کو مدرسے سے نکال دیا ہے، دوسری جانب جے یو آئی نے بھی مفتی عزیزالرحمان کو ضلع لاہور کے نائب امیر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، وفاق کی جانب سےقانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مفتی کیخلاف کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔جے یو آئی ضلع لاہور کے نائب امیر مفتی عزیزالرحمان کے مدرسے کے طالبعلم کیساتھ زیادتی کے واقعہ کے بعد جامعہ منظور الاسلام لاہور کی انتظامیہ نے مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا ہے جبکہ وفاق المدارس العربیہ نے اس شرمناک واقعہ کے بعد جامعہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کا الحاق ختم کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں