کراچی (پی این آئی) سندھ ہائیکورٹ نےپیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی شرجیلانعام میمن کی فیملی کو بڑا ریلیف دے دیا اور نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔صدف شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ کو کاروبار اور بیٹی سے ملنے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے لہذا نام ای سی ایل سے نکالا جائے جبکہ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن اور فیملی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا تو خدشہ ہے وہ واپس نہیں آئیں گی۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ بیشتر ملزمان احتساب سے بھاگ رہے ہیں، ان کا ٹرائل بھی متاثر ہو گا۔سندھ ہائیکورٹ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعدشرجیل انعام میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں