انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں گیارہویں اور بارہویں کے کے طلبا کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی حکومت نے گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ و طالبات کو بھی وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور احساس اسٹیرنگ کمیٹی نے ہائیر سکینڈری طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیر سکینڈری طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرنے کی حتمی منظوری احساس بورڈ دے گا، احساس بورڈ کا اجلاس 24 جون کو طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پروگرام میں شمولیت سے فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کے طلبہ کو سہ ماہی بنیادوں پر 3500 روپے وظیفہ دیاجائے گا، جب کہ گیارہویں اور بارہویں کی طالبات کو سہ ماہی بنیاد پر 4000 روپے وظیفہ دیا جائے گا، وسیلہ تعلیم پروگرام میں ہائیر سکینڈری ایجوکیشن کی شمولیت کیلئے پانچ ارب روپے مختص ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close