وہ علاقے جہاں لوڈشیڈنگ بالکل نہیں ہو گی، شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

حیدرآباد(آن لائن) چیف ایگزیکٹیو فیسر حیسکو ریحان حمید نے کہا کہ جن علاقوں میں ریکوری 100 فیصد ہوگی ان علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ان صارفین کو لوڈشیڈنگ فری فیڈر سے بجلی فراہم کی جائیگی۔ اب حیسکو تبدیل ہوچکا ہے۔عملہ محنت اور جان فشانی کے ساتھ غیر قانونی کنکشن کو علحیدہ کر رہا ہے اور ریکوری پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔چیف حیسکو کا لطیف آباد نمبر 06 کا اچانک دورہ سماجی رہنما نوید شیخ اور دیگر معززین سے ملاقات90 فیصد سے زائد ری کوری پر لطیف آباد نمبر06 ڈی بلاک میں لوڈشیڈنگ کا عنقریب خاتمے کی یقین دہانیوہ حیسکو افسران کے ہمراہ لطیف باد یونٹ 6 بلاک ڈی کے سماجی رہنما نوید احمد شیخ اور علاقہ مکینوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ صارفین حیسکو چیف کو اپنے درمیان پاکر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے خوشی کا اظہار کیا اور بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کی شکایت کی۔اس موقع پر معروف سماجی رہنما نوید احمد شیخ نے حیسکو چیف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلاک ڈی کے رہائشی مکین بجلی کے بلوں کی مد میں 90 فیصد سے زائد ادائیگی کرتے ہیں اس کے باوجود یہاں کے صارفین بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ذہینی اذیت سے دوچار ہیں۔ صارفین کی جانب سے بھاری ادائیگی کے حامل بلاک ڈی کے صارفین کیلئے لوڈ شیڈنگ فری فیڈر سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کم کے۔وی کے ٹرانسفارمرز ہٹا کر لوڈ کے مطابق زیادہ کے۔وی کے ٹرانسفارمرز نصب کئیے جائیں،جس پر انہوں نے اس سلسلے میں یقین دہانی کرائی کہ لطیف آباد 06 نمبر کے جس فیڈر میں ریکوری مکمل ہوگئی اس میں جلد لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close