ایوان میں وزیر اعظم کی تقریر کے دوران اپوزیشن احتجاج نہیں کریگی بلکہ خاموشی سے خطا ب سنے گی ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ایوان میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے دوران اپوزیشن احتجاج نہیں کریگی بلکہ وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاموش رہیں گے اور ان کی تقریر سنیں گئے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج کے ایوان کے ماحول اور تقریر سے مطمئن ہیں،جس پرشہباز شریف نے کہا کہ ایوان چلانے کا طریقہ ہی یہی ہے اور کوئی طریقہ نہیں ہے کاروائی چلانے کا ۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم کی تقریر پر اپوزیشن خاموش رہے گی؟جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاموش رہیں گے اور ان کی تقریر سنیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close