پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ ہسپتال میں انتقال کر گئیں

کراچی (پی این آئی) کراچی میں پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ پرحملہ کا واقعہ، فااقعہ میں زخمی رہنما تحریک انصاف کی اہلیہ انتقال کر گئیں- تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں زخمی تحریک انصاف لیبرونگ منگھو پیر کے صدرعیسیٰ خان کی اہلیہ ہسپتال میں انتقال کر گئیں ۔شہرقائد کے علاقے گلشن معمار افغان بستی کے قریب فائرنگ سے تحریک انصاف لیبر ونگ منگھوپیر کے صدر اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔ کراچی میں پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ پرحملہ کا واقعہ، فااقعہ میں زخمی رہنما تحریک انصاف کی اہلیہ انتقال کر گئیں-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close