احتجاج جاری، بڑے صوبے کی اہم شاہراہیں بند کر دی گئیں

کوئٹہ(آئی این پی ) کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے متحدہ اپوزیشن کا بجٹ میں نظر انداز کئے جانے کے خلاف احتجاجی دھرناجاری ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر مظاہرین نے قومی شاہراہیں بلاک کر دیں۔ بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں بی این پی(مینگل) ، پشتونخواہ میپ اور جمعیت علما اسلام کا اپنے حلقوں کو نظر انداز کرنے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ متحدہ اپوزیشن کا موقف ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس بجٹ میں بھی اپوزیشن رہنماوں کے حلقوں کو نظر انداز کر دیا گیا، مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ متحدہ اپوزیشن گزشتہ تین روز سے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے ہوئے ہے جبکہ جمعرات سے متحدہ اپوزیشن کی کال پر کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانیوالی قومی شاہراہون کو بلاک کر دیا گیا۔ کوئٹہ سے چمن اور پنجاب و خیبر پختونخوا سے ملانے والی شاہراہ کو کچلاک کے مقام سے بند کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ سے تفتان اور کوئٹہ سے کراچی جانیوالی آر سی ڈی شاہراہ کو میاں غنڈی کے مقام سے بلاک کیا گیا۔ شاہراہوں کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، دونوں جانب سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close