ایک ہی منصوبہ پورے صوبے کےٹرانسپورٹ بجٹ کا 92 فیصد کھا گیا

لاہور (پی این آئی) نئے مالی سال کی بجٹ دستاویزات کے مطابق ٹرانسپورٹ کے شعبے کا صرف ایک منصوبہ پورے صوبے کی ٹرانسپورٹ بجٹ کا 92 فیصد کھا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق صرف ایک اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پھر ٹرانسپورٹ پنجاب کا سارا بجٹ ہڑپ کر گیاہےاور باقی کے ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا۔نئے مالی سال کے بجٹ میں پنجاب حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کیلئے 16 ارب 80 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے۔ 16 ارب 80 کروڑ میں سے 15 ارب 59 کروڑ 71 لاکھ صرف اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر خرچ ہونگے۔ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے باقی منصوبوں کیلئے باقی ماندہ صرف ایک ارب 20 کروڑ خرچ ہونگے۔ 15 ارب 77 کروڑ براہ راست اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر خرچ ہونگے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے سپورٹ سروسز پر 27 کروڑ 80 لاکھ اور پیکج ٹو پر 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار خرچ ہونگے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے پیکج تھری پر 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار اور پیکج فور یارڈ پر بھی 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ ہونگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close