جرم ثابت ہونے پر مدرسے میں شاگرد سے زیادتی کے مجرم استاد کو الٹا لٹکا دینے کی تجویز پیش کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) لاہور کےبڑے مدرسے میں بزرگ استاد کی طرف سے ایک شاگرد کے ساتھ زیادتی کےمبینہ واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس حوالے سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کی آراء سامنے آ رہی ہیں۔ اسی حوالے سےمتحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین اور وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر بچے سے زیادتی کے مجرم کو الٹا لٹکا دیا جائے۔ لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین اور وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی شخص کے انفرادی فعل کو ادارے سے جوڑنا مناسب نہیں، واقعے کی فرانزک تحقیقات کرائی جائیں۔متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین اور وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق المدارس کو واقعے کا علم ہونے پر نوٹس لینا چاہیئے تھا۔۔۔۔۔

ریلوے اسٹیشن پر 3 روز سے بجلی بند، مسافر رل گئے

بورے والا (پی این آئی ) پنجاب کے ضلع وہاڑی کے بڑے شہر بورے والا میں ریلوے اسٹیشن کی بجلی گزشتہ تین روز سے پول اور ٹرانسفارمر گرنے کی وجہ سے معطل ہے، اسٹیشن پر بجلی کے بند ہونے سے عملے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پورے والا کےاسٹیشن ماسٹر کے مطابق بورے والا اسٹیشن پر نصب بجلی کے دو پول آندھی اور بارش کی وجہ سے تین روز قبل گر گئے تھے۔اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی میں میپکو اور محکمہ ریلوے کے درمیان رقم کی ادائیگی پر ڈیڈ لاک ہے، اسی وجہ سے بجلی بحالی کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔اسٹیشن ماسٹرنے بتایا کہ بجلی کی بندش سے اسٹیشن عملے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ اسٹیشن کے ساتھ واقعے رہائشی کالونی کے ملازمین کے خاندان بھی بجلی بندش سے مشکلات کا شکار ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close