ریلوے اسٹیشن پر 3 روز سے بجلی بند ,مسافر رل گئے

بورے والا (پی این آئی ) پنجاب کے ضلع وہاڑی کے بڑے شہر بورے والا میں ریلوے اسٹیشن کی بجلی گزشتہ تین روز سے پول اور ٹرانسفارمر گرنے کی وجہ سے معطل ہے، اسٹیشن پر بجلی کے بند ہونے سے عملے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پورے والا کےاسٹیشن ماسٹر کے مطابق بورے والا اسٹیشن پر نصب بجلی کے دو پول آندھی اور بارش کی وجہ سے تین روز قبل گر گئے تھے۔اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی میں میپکو اور محکمہ ریلوے کے درمیان رقم کی ادائیگی پر ڈیڈ لاک ہے، اسی وجہ سے بجلی بحالی کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔اسٹیشن ماسٹرنے بتایا کہ بجلی کی بندش سے اسٹیشن عملے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ اسٹیشن کے ساتھ واقعے رہائشی کالونی کے ملازمین کے خاندان بھی بجلی بندش سے مشکلات کا شکار ہیں۔۔۔۔۔

کون پاکستان میں صدارتی نظام لانے کا خواہشمند ہے؟ بڑے لیڈر کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان ملک میں پالیمانی نظام کی بجائے صدارتی نظام لانے کے خواہشمند ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے الزام عائد کیا ہےکہ وزیراعظم ملک میں صدارتی نظام چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ میں دو اپوزیشن ہیں اور حکومت کوئی نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صدارتی نظام چاہتے ہیں، اس لیے ایک سوچی سمجھی کوشش کے تحت پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جارہا ہے۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا کامیاب ہونا ضروری نہیں ہے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مطلب ہے کہ وہ ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close