کراچی میں پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ قاتلانہ حملے میں زخمی، اہلیہ کی حالت تشویشناک

کراچی (پی این آئی) کراچی می پی ٹی آئی لیبر ڈویژن کے صدر اور ان کی اہلیہ گلشن معمار افغان بستی کے قریب فائرنگ سے زخمی ہوگئیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے جن کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عیسیٰ خان اور ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں، دونوں کو گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہےکہ عیسیٰ خان کے ہاتھ اور ٹانگ میں گولی لگی جب کہ ان کی اہلیہ بختاور کے سر میں گولی لگی، فائرنگ کے وقت خاتون کی گود میں بچہ بھی تھا لیکن اسے کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق واقعےکی تحقیقات کی جارہی ہیں اور زخمیوں کا ابتدائی بیان لیا گیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ واردات میں بڑا اسلحہ استعمال کیا گیا تاہم زخمیوں کا حتمی بیان بعد میں لیا جائے گا۔ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ فائرنگ سے عیسی خان کے بازو پر 2 گولیاں لگیں اور ان کی اہلیہ کے سرپر گولی لگی جس سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے کلاشنگوف سے 6 فائر کیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close