لاہور (پی این آئی) وزیراعظم غصے میں آ چکے، تنگ آ کر اسمبلیاں توڑ دیںگے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں احتساب کا عمل مکمل طور پر بند ہو چکا، جبکہ عمران خان اس موجود نظام کے اندر اصلاحات نہیں ہو پائیں گی۔ موجودہ نظام میں عمران خان کسی بھی شخص یا ادارے کا احتساب نہیں کر سکتے۔سینئر صحافی کے مطابق وزیراعظم نظام سے مکمل طور پر بے زار ہو چکے ہیں تنگ آ کر اسمبلیاں توڑ دیں گے۔انہیں شدید غصہ ہے کہ جن لوگوں کا احتساب ہونا تھا، وہ کیسے آزاد گھوم رہے ہیں۔ عمران خان اور ان کے مخالف دونوں ایک دوسرے پر کرپشن کا الزام لگاتے ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ وہ جانے سے پہلے اپنے دور میں کوئی ایک چیز تو کر جائیں۔سینئر صحافی کے مطابق اب پنجاب میں کون کون سے اعلیٰ تقرر و تبادلے ہو رہے، اب کسی کو اس میں دلچسپی نہیں، یہ نظام بس چلی جا رہا ہے لیکن یوں زیادہ عرصے تک کام نہیں چلے گا۔عمران خان تو غصے میں ہیں لیکن ساتھ ساتھ ان کی حکومت کے لوگ بھی غصے میں ہیں، اگر ایسا نہ ہوتا تو حکومت کے لوگ خاموشی سے بیٹھنے کی بجائے عوام کو بجٹ کے ثمرات بتا رہے ہوتے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق حکومت اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ چل رہے معاملات کی وجہ سے بھی پریشان ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے نہیں ہو رہے، اور اگر پیسے نہ ملے تو پھر ٹیکس لگانا پڑیں گے۔ جبکہ شوکت ترین اور وزیراعظم آئی ایم ایف کے مطالبات کے مطابق عوام پر ٹیکس نہیں لگانا چاہتے۔ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ 25 جون کو ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آ گیا ہے، اور پاکستان میں پارلیمنٹ بالکل نہیں چل رہی، کوئی قانون سازی نہیں ہو رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں