اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرائی، وہ نہیں چاہتی تھیں شہباز شریف تقریر کریں۔ بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کو اکھاڑہ بنایا گیا اور ن لیگ کی پوری قیادت نے ہنگامہ آرائی کی سرپرستی کی۔ فرخ حبیب نے الزام لگایا کہ مریم صفدرنے شاہد خاقان عباسی کو ہنگامہ آرائی اور حملے کا حکم دیا۔ یہ رویہ نیا نہیں ہے پہلے بھی مسلم لیگ ن حملے کرتی رہی ہے۔ وزیرمملکت نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ نیب اور سپریم کورٹ پر حملہ کرچکی ہے۔ گلو بٹ کا کلچر ن لیگ نے متعارف کرایا۔ ن لیگ گجرانوالہ میں ہماری ریلی اور ملتان میں شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ پر حملہ کر چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں