کورونا ویکسین نہ لگانے والے شہریوں کو سروسز کی فراہمی پر پابندی کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی ) ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگانے والے شہری کسی سہولت کے حقدار نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور نے کورونا ویکسینشین کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئیویکسین نہ لگانے والے شہریوں کو سروسز کی فراہمی پر پابندی کا فیصلہ کیاہے، ڈپٹی کمشنر پشاور نے کورونا ویکسینشین کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ ویکسین نہ لگانے والے شہری کسی سہولت کے حقدار نہیں ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق کورونا ویکسینیشن کے بغیر ہر قسم کے سروسز کی فراہمی پر پابندی عائد ہو گی ، کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ یا میسج پیغام نہ ہونے پر سروسز فراہم نہیں کیا جائیگی، فیصلے کا اطلاق انتقالات، ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ، اسلحہ لائسنس، این او سی،رجسٹری، فرد اجرا،درخواست، شکایات اور دیگر سروسز پر ہوگا، ڈپٹی کمشنر پشاور نے محکموں کے سربراہان اور تمام ماتحت شعبوں کو حکم نامہ جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close