اسپیکر قومی اسمبلی کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آ باد(آئی این پی ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا دونوں کے درمیان پارلیمان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول بھٹو کو بتایا کہ غیرپارلیمانی روئیے کا مظاہرہ کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کررہا ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ غیرپارلیمانی روئیے کا مظاہرہ کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی ٹھوس ویڈیو ثبوتوں کی روشنی میں کی جائے، پارلیمان کی توقیر ہر حال میں مقدم رہنا چاہئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close