صرف تین گھنٹے تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے ہدایات جاری

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کے تمام نجی اور سرکاری پرائمری سے لیکر ہائیر سیکنڈری سکولوں کو جمعرات17 جون سے دوبارہ کھولنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق گرم علاقوں کے سکولوں میں ایس او پیز کے تحت صبح 7 سے 10 بجے تک تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔ جبکہ ونٹر زون کے سرد علاقوں میں سکولوں کا دورانیہ نارمل ہوگا۔ محکمہ تعلیم نے تمام ڈسڑکٹ ایجوکیشن افسران کو آگاہ کر دیاہے کہ ونٹر زون کے گرم علاقوں اور یونین کونسلز کی نشاندھی کریں اور ضرورت کے مطابق گرمی بڑھتے ہی اقدامات کریں۔ جبکہ گریڈ 9 سے گریڈ 12 کے طلباء وطالبات کو صرف وہ مضامین پڑھائے جائیں گے جس میں امتحان لیا جائے گا۔یاد رہے کہ شدید گرمی کے باعث 10 جون کو پرائمری اور مڈل سکولز بند کر دئیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close