اسلام آباد (پی این آئی) امریکہ سے درآمد کی گئی فائزر ویکسین آج بدھ کے روز سے صرف ایف نائن پارک اسلام آباد میں دستیاب ہے جو کہ دل، جگر اور گردوں سمیت دائمی امراض میں مبتلا لوگوں کو لگائی جائے گی۔ محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ فائزر ویکسین لگوانے کیلئے اپنا میڈیکل ریکارڈ ساتھ لایا جائے۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج سے کوویکس پروگرام کے تحت ملنے والی فائزر ویکسین لگنے کا آغاز ہوگیا ہے۔پاکستان کو فائزر ویکسین کی اب تک ایک لاکھ 620 خوراکیں ملی ہیں۔ فائزر کی دوسری کھیپ ملنے پر یہ ویکسین پاکستان کے 15 شہروں کے مخصوص ویکسی نیشن سنٹرز پر دستیاب ہوگی۔ کوویکس معاہدے کے تحت بیرون ملک جانے والوں کو فائزر ویکسین نہیں لگائی جاسکتی بلکہ صرف ان لوگوں کو لگائی جاسکتی ہے جن کی قوت مدافعت کمزور ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں