اسلام آباد (پی این آئی ) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز ایوان میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو آج اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کہ ایوان میں حزب اختلاف اور حکومتی ارکان کی جانب سے نازیبا زبان استعمال کی گئی، اس افسوسناک واقعے کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی ہے۔منگل کے روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران وفاقی وزراء سمیت حکومتی ارکان نے ہنگامہ آرائی کی تھی۔اسپیکر کی مسلسل ہدایت کے باوجود حکومتی ارکان خاموش نہ ہوئے جب کہ اس دوران شہباز شریف کو اپوزیشن ارکان نے حصار میں لے لیا۔اس دوارن ایک دوسرے پر بجٹ دستاویزات پھینکی گئیں اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حملے کیے گئے۔قومی اسمبلی کے ایوان کے اندر موجود سکیورٹی سٹاف نے ارکان کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں