پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے بڑے لیڈر پر لاہور میں حملہ

لاہور (پی این آئی) لاہور شہر کے علاقے جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد پی ٹی آئی یوتھ ونگ پنجاب کے صدر گلریز اقبال کی موجودگی کے وقت ریسٹورنٹ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ گلریز اقبال جو کہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ پنجاب کے صد ر ہیں کا کہنا ہے کہ 20 حملہ آوروں نے پیر کی رات ایک ریسٹورنٹ پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ وہاں دوستوں کے ہمراہ کھانا کھا رہے تھے۔گلریز اقبال کا مؤقف ہےکہ حملہ آوروں نے ڈنڈوں سے بھی توڑ پھوڑ کی جب کہ ملزمان ان پر قاتلانہ حملہ کرکے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے اب تک مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گلریز اقبال کی درخواست مل چکی ہے لیکن وہ مقدمہ درج نہیں کروا رہے، ملزمان کو نامزد کرنے کے لیے سی سی ٹی وی تلاش کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close