اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا نوٹس ابھی شہباز شریف کو ملا نہیں خبروں کی زینت پہلے بن گیا،یہ ایف ائی اے نیازی گٹھ جوڑ کا دیا گیا نوٹس ہے، حکومت تحریری معاہدہ کرنا چاہتی تھی کہ عمران خان کی تقریر میں اپوزیشن احتجاج نہ کرے،شہباز شریف کو ایف ائی اے کا نوٹس اس معاہدہ کو تسلیم نہ کرنے پر دیا گیا،ہم نے حکومت کو این آر او نہیں دیا اور انکا مطالبہ رد کردیا ،کوشش کی جارہی ہے کہ بدتمیزی سے شہباز شریف کی تقریر روکی جائے،عمران صاحب کیلئے پیغام ہے آپ رویں، پٹیں یا چیخیں، شہباز شریف کی تقریر ہوکر رہے گی۔منگل کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایف ائی اے کے نوٹس پرردعمل اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف آئی اے کو نوٹس ابھی شہباز شریف کو ملا نہیں خبروں کی زینت بن گیا ہے،یہ ایف ائی اے نیازی گٹھ جوڑ کا دیا گیا نوٹس ہے،یہ اس لئے ہوا کہ عمران خان صاحب ناراض ہیں،ایف ائی اے نیازی گٹھ جوڑ کا نوٹس اس نارضگی کا نتیجہ ہے،جن مافیاز سے ڈاکہ ڈلوایا گیا ان کو این ار او دیدیا گیا ہے، عمران خان کی ناراضگی عوام کے مسائل بتانے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تحریری معاہدہ کرنا چاہتی تھی کہ عمران خان کی تقریر میں اپوزیشن احتجاج نہ کرے،شہباز شریف کو ایف ائی اے کا نوٹس اس معاہدہ کو تسلیم نہ کرنے پر دیا گیا،شہباز شریف اپکے جھوٹے اور جعلی بجٹ کو بے نقاب کریں گے۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزراء اور کرائے کے ترجمان آج مشکل میں ہیں ،عمران خان نے حکم دیا ہے کہ شہباز شریف کو تقریر نہ کرنے دی جائے،عمران خان صاحب بجٹ تقریر کے دوران لگنے والے نعروں پر بہت غصہ میں ہیں ،اپوزیشن نے احتجاج کیا کیونکہ عوام دشمن بجٹ ہے،یہ عمران صاحب کی اے ٹی ایمز ،مافیاز اور کارٹلز کا بجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں ترجمان اور وزراء کو اجلاس ہوا ہے اور کابینہ کا ایجنڈا ہے شہباز شریف کو تقریری نہیں کرنے دینا ،آج ایوان میں کرائے کے ترجمانوں، وزراء اور اراکین کا بدتمزی کا مقابلہ ہوگا کیونکہ عمران صاحب ناراض ہیں،بد تمیز بریگیڈ کا قومی اسمبلی میں تماشہ ہوگا،جو جتنی بدتمیزی کرے گا وہ اپنی وزارت کے ساتھ رہے گا،حکومت اپوزیشن سے عمران خان کی تقریر کے دوران بات نہ کرنے پر تحریری معاہدہ کرنا چاہتی ہے،ہم سے این آر او مانگا جارہا ہے کہ عمران خان کی تقریر کے دوران احتجاج نہ کیا جائے،ہم نے حکومت کو این آر او نہیں دیا اور انکا مطالبہ رد کردیا ہے،کوشش کی جارہی ہے کہ بدتمیزی سے شہباز شریف کی تقریر روکی جائے،عمران صاحب کیلئے پیغام ہے آپ رویں، پٹیں یا چیخیں، شہباز شریف کی تقریر ہوکر رہے گی،عوام کو بتایا جائے گا کس طرح عوام سے دشمنی کی جارہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں