کراچی(آئی این پی)سندھ سرکار نے نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بحیثیت وزیر خزانہ سندھ مالی سال2021-22کابجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کیا، اس دوران انہوں نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا اعلان کیا،وزیراعلی سندھ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ مزدور کی کم سے کم اجرت17500سے بڑھا کر25000روپے کردی گئی ہے اس کے علاوہ سندھ حکومت ملازمین کیلئے ماسوائے پولیس کانسٹیبلز،گریڈ ایک سے پانچ تک ذاتی الانس متعارف کرایا گیا ہے،وزیراعلی سندھ نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ آئندہ مالی سال 2021-22کیلئے سندھ کا بجٹ 1477.903ارب روپے ہے، خسارے کا تخمینہ ارب روپے لگایاگیا ہے، صوبائی بجٹ میں19.1فیصداضافہ کیاگیاہے،وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کیلئے کل تخمینہ1452.168ارب روپے ہے جبکہ صوبے کی اپنی وصولیاں329.319 ارب روپے متوقع ہیں،آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی اخراجات میں41.3فیصد کا اضافہ کیاگیا ہے، صوبے کے ترقیاتی اخراجات329.033ارب روپے توقع ہیں جبکہ متواتر اخراجات۔.372 1089ارب روپے ہیں ،صوبائی اے ڈی پی کیلئے222.500ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ضلعی اے ڈی پی میں 100فیصد اضافہ کیا گیاہے اور اس کے لئے 30ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیمی شعبے کیلئے بڑاحصہ رکھا گیا ہے اور چودہ فیصد تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا ہے، تعلیم کے شعبے کیلئے 277.56ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اسکولز فرنیچر کی خریداری کیلئے6.623ارب روپے مختص ، اسکولوں کی تزئین وآرائش کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، کالجز کی مرمت،بحالی کیلئے425ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ تعلیمی شعبے کے لئے ترقیاتی بجٹ کی مدمیں26ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ صحت کی خدمات کیلئے بجٹ میں 29.5فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، صحت کی خدمات کیلئے مختص شدہ 172.08ارب رکھے گئے ہیں جبکہ وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے24.73ارب مختص کئے ہیں، اس مختص رقم میں ہیلتھ رسک الائونس بھی شامل ہے، پی پی ایچ آئی کیلئے26فیصد اضافے سے رقم8.2ارب کردی گئی ہے، انڈس اسپتال کیلئے سالانہ گرانٹ 2.5ارب روپے جبکہ اسپتال کی توسیع کیلئے2 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ایس آئی یو ٹی کو دی جانے والی گرانٹ میں27 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ایس آئی یوٹی کی گرانٹ 7.12ارب روپیکی گئی ہے، ساتھ ہی صحت کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 18.50ارب روپے رکھے گئے ہیں، محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کیلئے مختص شدہ رقم کو15فیصدبڑھادیاہے، محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ کی رقم 7.64ارب کردی گئی ہے، اس بجٹ سے 250ڈیزل ہائبرڈالیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی، ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ کی اے ڈی پی میں 8.2ارب رکھے گئے ہیں، بلدیات کابجٹ 31.3فیصداضافہ کے ساتھ 10.48ارب روپے کردیا گیا ہے، بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 25.500ارب رکھے گئے ہیں جبکہ مقامی کونسلرز کے فنڈزکیلئے82.00ارب روپے رکھے گئے ہیں،صوبے میں امن وامان برقراررکھنے کیلئے119.97ارب روپے ،محکمہ سوشل ویلفیئر کیلئے 18.61ارب روپے ،محکمہ ری ہیبلی ٹیشن کیلئے60.9فیصداضافے سے1.840ارب ررپے،محکمہ وومن ڈیولپمنٹ کیلئے رقم 571.97ملین روپے اور محکمہ ورکس اینڈسروسزکیلئے16.03ارب مختص کئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں