قومی اسمبلی میں”ڈونکی راجہ”، “ٹریکٹر ٹرالی”، “چرسی ٹولہ” اور کوڈو کے چرچے، حکومتی و اپوزیشن اراکین اسمبلی ایک دوسرے کو نازیبا ناموں سے پکارتے رہے

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں”ڈونکی راجہ”، “ٹریکٹر ٹرالی”، “چرسی ٹولہ” اور کوڈو کے چرچے، اپوزیشن ارکان کے ڈونکی راجہ کی سرکار نہیں چلے گی کے جواب میں حکومتی ارکان کے ضرور چلے گی، ضرور  چلے گی کے نعرے۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی بجٹ تقریر کے دوران ایک بار پھر حکومتی ارکان نے نعرے بازی کی جس پر سپیکر نے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا،جس پر لیگی ارکان نے شدید نعرے بازی کی اور بھاگ گیا بھاگ گیا کے نعرے لگائے، لیگی ارکان نے چرسی ٹولے کی سرکار نہیں چلے گی، کوڈو گینگ کی سرکار نہیں چلے گی، ٹریکٹر ٹرالی کی سرکار نہیں چلے گی کے نعرے لگائے، اس دوران اپوزیشن کے ڈونکی راجہ کی سرکار نہیں چلے گی کے جواب میں حکومتی ارکان چلے گی چلے گی کے نعرے لگاتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close