یو اے ای جانیوالے پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

دبئی(پی این آئی) اماراتی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے اپنی پروازوں میں پاکستانیوں کے سفر کرنے پر عائد پابندی میں 7جولائی تک کی توسیع کر دی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق فضائی کمپنی کی طرف سے کورونا وائرس کی وباءکے سبب یہ پابندی پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے شہریوں پر بھی عائد کی گئی ہے اور گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس پابندی میں 7جولائی کے بعد مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق جب اتحاد ایئرویز کی ویب سائٹ پر پاکستان کے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازوں کے لیے سرچ کریں تو ایک پیغام سکرین پر نمودار ہوتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کے شہری تاحال اتحاد ایئرویز پر سفر نہیں کر سکتے۔اس پیغام میں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کے شہریوں کے علاوہ باقی ممالک کے شہری جو گزشتہ 14دن کے اندر ان چاروں میں سے کسی ایک ملک میں گئے ہیں، وہ بھی اتحاد ایئرویز کی کسی پرواز پر سفر نہیں کر سکتے۔اگر آپ سفارت کار ہیں، متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں یا آپ کے پاس گولڈن ویزا ہے تو آپ اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close