مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یو فون نے صارفین کی بہتری پر مرکوز اپنے کاروباری اصولوں کے عین مطابق اپنی حالیہ ’نئی سم آفر‘ کے تحت اپنے نئے صارفین کو مفت کال اور انٹرنیٹ بنڈلز دینے کا اعلان کیا ہے۔یوفون کے نئے صارفین نئی سم خریدتے ہی کوڈ *1000# ملا کراس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، جبکہ دیگر نیٹ ورکس کے صارفین بھی اپنے موجودہ نمبروں کو یوفون کے نیٹ ورک پر منتقل کرکے اس شاندار سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔اس آفر کا مقصد نئے صارفین کو یوفون کی معیاری مصنوعات اور خدمات سے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ انھیں یوفون کے ساتھ ایک دیرینہ تعلق قائم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ آفر میں ایک ہزار مفت آن نیٹ منٹ اور 4GBانٹرنیٹ اورسوشل انٹرنیٹ شامل ہیں جنہیں سم ایکٹویٹ کرنے کے بعد *1000# ڈائل کرکے ہفتے بھر کے لیے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق ریچارج پر یہی کوڈ *1000# ڈائل کرکے مزید آفرز حاصل کرسکتے ہیں۔نئے صارفین 75 روپے کے ریچارج پرکوڈ ملا کر یوفون سے یوفون اور پی ٹی سی ایل کے لئے 500 منٹ ، دیگر نیٹ ورکس پر 20 منٹ ، 4GBانٹرنیٹ بشمول سوشل انٹرنیٹ اور 500 ایس ایم ایس حاصل کرسکتے ہیں۔ 100 روپے کے ریچارج پر یوفون سے یوفون اور پی ٹی سی ایل کیلئے 1000 منٹ، دیگر نیٹ ورکس پر 30 منٹ، 5GBانٹرنیٹ بشمول سوشل انٹرنیٹ اور 1000 ایس ایم ایس جبکہ 250 روپے کے ریچارج پر یوفون سے یوفون اور پی ٹی سی ایل کیلئے 2500 منٹ، دیگر نیٹ ورکس پر 50 منٹ، 8GBانٹرنیٹ بشمول سوشل انٹرنیٹ اور 2500 ایس ایم ایس حاصل کیے جاسکیں گے۔75 روپے اور 100 روپے والی آفرز کی معیاد سات جبکہ 250 روپے والی آفرکی معیاد15 دن ہے۔یوفون کی تازہ ترین آفر اپنے صارفین کو ہمیشہ اعلیٰ معیار کی وائس، ڈیٹا اور ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔ اپنے صارفین کی بہتری کو اولیت دینا یوفون کا نصب العین ہے جس کا اظہار اس کے خوبصورت نعرہ ’تم ہی تو ہو‘ سے ہوتا ہے اور یہی جذبہ کمپنی کو مسلسل جدت انگیزی اور معیار میں بہتری کے ذریعے صارفین کو بہترین تجربات فراہم کے لیے کوشاں رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close