کراچی(پی این آئی ) سندھ حکومت نے سانحہ گھوٹکی اورخضدار میں جاں بحق افرادکے ورثاکوفی کس 5لاکھ روپے اور زخمیوں کوایک،ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گھوٹکی اورخضدارکے متاثرین کی مالی مددکافیصلہ کرلیا ، وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثیکے جاں بحق افرادکیورثاکوفی کس 5لاکھ روپے اور زخمیوں کوایک،ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ خضدارمیں سندھ کے شہری حادثے کاشکارہوئے، خضدارحادثیکیجاں بحق افرادکیورثاکوفی کس 5لاکھ اور زخمیوں کوایک لاکھ دیے جائیں گے۔ ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کو عوام کی پریشانیوں کااحساس ہے، احساس پروگرام والیحادثات سیمتاثرافرادکی مدد نہیں کرتے ، ہم منتظر رہے کہ وفاقی حکومت کوشاید کچھ احساس ہو۔ یاد رہے ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 63 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ دوسرے واقعے میں خضدار کے قریب بھلونک تھانے کی حدود میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 18 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں