اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر ، اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ لنگرخانوں سے ملک ترقی نہیں کرتا،غریب آدمی روٹی کو ترس گیا، حکومت بے حسی کی تصویر بنی بیٹھی ہے، حکومت نے 3سالوں میں 13ہزار ارب ریکارڈقرضے لیے،اگر عمران نیازی مسلط نہ ہوتا تو معیشت 313 سے بڑھ کر 370 ارب ڈالر پر پہنچ جاتی،نوازشریف نے بجلی بنائی تحریک انصاف نے عوام پر بجلی گرائی ۔انہوں نے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کہتی ہم نے بجلی مہنگی کی، ہم نے تو سستے ترین منصوبے لگائے تھے،بجلی کی لوڈشیڈنک کی وجہ سے بچے سکولوں میں بے ہوش رہے ہیں، میاں نواززشریف کو کریڈٹ جاتا ہے کہ پاکستان میں کارخانے لگا کر بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کردیا ہے، ایک دھیلے کی کرپشن دور کی بات ہے، اربوں روپے کی بچت کی گئی، اگر پاورپلانٹس نہ ہوتے تو 16، 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی، مسلم لیگ ن نے بجلی بنائی تحریک انصاف نے عوام پر بجلی گرائی ہے، کورونا کا 12کھرب کا پیکج بدترین کرپشن کا شکار ہوچکا ہے، دنیا کے ممالک اپنی عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے اربوں روپے کی ویکسین خرید رہے ہیں، لیکن یہاں حکومت بے حسی کی تصویر بنی بیٹھی ہے۔اگر حکومت کا احساس ہوتا تو عوام کی کورونا کی وجہ سے حالت اس قدر ابتر نہ ہوتی۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ نوازشریف کی لیڈرشپ میں ہم نے ڈینگی کا مقابلہ کیا، ہمارے پاس تجربہ نہیں تھا، لیکن ہم نے سری لنکا سے ٹیم منگوائی ، انہوں نے کہا کہ ڈینگی خطرناک ہے، 25ہزار اموات ہوسکتی ہیں، لیکن ہم نے دن رات کام کرکے ڈینگی کا مقابلہ کیا، ہم نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کیا، مشینیں باہر سے منگوائی۔ویکسین جو تحفے میں ملی وہی لگائی جارہی ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے روپے کی قدر35روپے کم کی۔جس سے مالیاتی خسارہ بڑھ گیا ،مہنگائی ہوئی ،نوازشریف دور کا 10فیصد خسارہ ایک طرف،موجودہ حکومت کے تین سالوں میں خسارہ10ارب سے تجاوز کرگیا ہے، لنگرخانوں ، مہمان خانوں سے ملک ترقی نہیں کرتاغریب آدمی روٹی کو ترس گیا،لنگرخانے اچھا کام ہے، مہمان نوازی اچھا کام ہے، لیکن صنعت وتجارت، زراعت کو فروغ دیے بغیر ترقی نہیں آسکتی۔ محنت کش مزدوروں کا نوالہ چھین لیا ہے، حکومت نے 3سالوں میں 13ہزار ارب قرض لیے،جو کہ تاریخ کا بدترین پہلو ہے۔عمران خان نیازی سارے چینی آٹے بحران اور قیمتوں کا ذمہ دار ہے، فی کس پاکستانی کی 13فیصد آمدن نیچے جاچکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں