بجلی مہنگی کرنے کے لیے آئی ایم ایف کا پاکستانی حکومت پر دباؤ ہے، وفاقی وزیر حماد اظہر کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) بجلی مہنگی کرنے کے لیے آئی ایم ایف کا پاکستانی حکومت پر دباؤ ہے، توانائی کے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کے لیے دباؤ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن کے نتیجے میں خوردنی اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں گی۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ایران کے بین الاقوامی منڈی میں آنے سے امید ہے کہ تیل کی قیمتیں کم رہیں گی، اگر عوام پر زیادہ بوجھ پڑا تو ہم پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کم کردیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف بجلی کے نرخ بڑھانے پر اصرار کررہا ہے لیکن ابھی تک ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔۔۔۔

صاف پلیٹ نہ دینے پر شادی ہال کا ویٹر قتل کر دیا گیا

حیدر آباد (پی این آئی) سندھ کے دوسرے بڑے اور اہم شہر حیدرآباد میں بلدیہ تھانے کی حدود میں شادی ہال میں صاف پلیٹ نہ دینے
پر شادی ہال کے ویٹر کو قتل کر دیا گیا۔مقتول ٹھارو شاہ ویٹر کے کزن شوکت علی شورو کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ درخواست گذاراپنے کزن ٹھارو شاہ ودیگر کے ساتھ انک سٹی شادی لان ڈیپلائی میمن سوسائٹی میں ویٹر ہیں ‘ شادی ہال شاہ محمدشاہ والوں نے بک کرایاتھا‘ مہمانوں کو کھانا کھلانے کے بعد سامان سمٹ کر ہم واپس جارہے تھے کہ شاہ محمدشاہ‘ شیزان شاہ‘ فرمان شاہ اور رضوان شاہ نے اس دوران بچے ہوئے مہمانوں کے لئے کھانا باہر کار میں منگوایا جس پر انہیں بتایا کہ ان کا ڈیوٹی ٹائم ختم ہوگیا ہے وہ گھرجارہے ہیں جس پر شاہ محمدشاہ طیش میں آگیا اور ٹھارو شاہ کو مارنا شروع کردیا۔ اس دوران شیزان شاہ نے پستول نکال لیااور اس کی ضربیں ٹھارو شاہ کو لگاتا رہا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا۔ جب ٹھارو شاہ کوسول ہسپتال پہنچایا گیا تو وہ زیادہ کون بہہ جانے کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکا تھا پولیس نے قتل اور لڑائی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close