کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے لئے سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔سندھ کاآئندہ مالی سال کابجٹ 14 کھرب سے زائدہوگا جس میں تعلیم کیلئے 240 ارب،صحت کیلئے 172 ارب جبکہ بلدیات کیلئے 119 ارب مختص کئے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ بطوروزیرخزانہ بجٹ خودپیش کریں گے،نئے سال کے صوبائی بجٹ میںسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد جبکہ پنشن میں 10 فیصدتک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔سکیل ایک سے 5 تک کے ملازمین کی تنخواہ 25 ہزارماہانہ ہوگی۔سندھ کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جانے کا امکان ہے اور بجٹ میں47 مختلف شعبوں کیلئے نئی ترقیاتی سکیمیں رکھی گئی ہیں،امن وامان کیلئے 115 ارب ،ٹرانسپورٹ کیلئے 14 ارب،انسدادکوروناکیلئے 5.5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ میں عوامی فلاح کے منصوبوں کیلئے 293 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ کراچی کے میگاپروجیکٹ کیلئے 8 ارب ،ماس ٹرانزٹ کیلئے 28 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9 ارب ،زرعی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 7 ارب روپے دیئے جائیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں