کورونا کے دباؤ میں کمی، آج سے پابندیوں میں نرمی کا آغاز ہو گا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی جانے والی پابندیوں میں آج منگل کے روز سے نرمی کا آغاز ہوگا۔ آ ج سے مارکیٹیں اوربازار ہفتے میںدو روز کی بجائے صرف ایک روز بند رہیں گے۔کورونا وباء کے باعث لگائی جانے والی پابندیوں میںآج سے ہونے والی نرمی کے بعد دفاتر میں 100 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی جبکہ جِم بھی جزوی طور پر کھل جائیں گے۔صوبوں میں سے سندھ میں چھٹی سے آٹھویں کلاس کے اسکول آج سے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔اس حوالے سےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صورتحال بہتر رہی تو پرائمری کلاسز 21 جون سے کھل جائیں گی۔دوسری جانب کورونا ویکسین کے لگوانے پر عوام کو قائل کرنے کے لیےوزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے جو شخص ویکسی نیشن نہیں کرائے گا اس کے موبائل فون کی سم بند کردی جائے گی۔ حکومت توقع کر رہی ہے کہ موبال سم بند کرنے کی دہمکی کورونا ویکسین لگوانے کے لیے کارگر ثابت ہو گی۔۔۔۔۔

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) پنجاب کے بعدسندھ حکومت نے بھی ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سِم بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔اس حوالے سےکراچی میں رفیقی شہید اسپتال میں ویکسین سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میںصوبائی وزیر صحت ناصر شاہ نے کہا کہ جو ویکسین نہیں لگوائے گا اس کے موبائل فون کی سِم بند کردی جائے گی۔انہوں نےواضح کیا کہ ویکسین کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں، فائزر ویکسین بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جارہی ہے۔اس حوالے سے این سی او سی نے ہر شہری کے لیے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے اور اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سم بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں