خیر کی خبر آنے لگی، گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسز، 4 ماہ میں سب سے کم شرح پر آ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے نئے سامنے آنے والے کیسز گذشتہ 4 ماہ کے ایک روز میں سب سے کم ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35039 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 838 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 59 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پویبسائیٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.39 فیصد رہی۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سامنے آنے والے کیسز گزشتہ چار ماہ کے بعد ایک روز میں سب سے کم کیسز ہیں۔اس سے قبل 15 فروری کو ایک روز میں کورونا کے 958 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔۔۔۔۔

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) پنجاب کے بعدسندھ حکومت نے بھی ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سِم بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔اس حوالے سےکراچی میں رفیقی شہید اسپتال میں ویکسین سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میںصوبائی وزیر صحت ناصر شاہ نے کہا کہ جو ویکسین نہیں لگوائے گا اس کے موبائل فون کی سِم بند کردی جائے گی۔انہوں نےواضح کیا کہ ویکسین کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں، فائزر ویکسین بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جارہی ہے۔اس حوالے سے این سی او سی نے ہر شہری کے لیے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے اور اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سم بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں