انا للہ وانا الیہ راجعون! خورشید شاہ شدید غم سے نڈھال

کراچی (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے کا کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رہنما پی پی خورشیدشاہ کے بھتیجے غلام مرتضیٰ شاہ کراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔33 سالہ غلام مرتضی شاہ کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،  غلام مرتضیٰ شاہ کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں بھی خورشید شاہ کے اک بھتیجے سید عدیل شاہ انتقال کرگئے تھے جس کی وجہ سے خورشید شاہ کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close