سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پروموشن ویکسین لگوانے کے بعد ملے گی

کراچی(آئی این پی)وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پروموشن ویکسین کے بعد ملے گی،تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے ویکسین اہم ترین ہتھیار ہے، سندھ حکومت کی کوشش ہے ویکسین ہر شہری کو لگے،انہوں نے کہا کہ وفاق، صوبائی حکومت ویکسین کے لیے سہولت فراہم کررہی ہے، سندھ حکومت نے تمام ملازمین کو ویکسین لگوانے کا پابند کردیا ہے۔ناصر شاہ نے بتایا کہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے آگاہی مہم کے پروگرام بنا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ آج پانچ ویکسین سینٹر کے ایم سی کے تعاون سے بنائے گئے ہیں، بغیر ویکسین کے سرٹیفکیٹ اجرا کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس ایکسپو سینٹرمیں بغیرویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنیکی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ شخص کیخلاف آئی جی،وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کوروناکیخلاف جاری کسی کام میں کوئی کرپشن اور نااہلی برداشت نہیں کریں گے جب کہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں