حکومت کا پیری اربن ہاؤسنگ سکیم کے تحت 14 لاکھ روپے کا سستا گھر مہیا کرنے کا فیصلہ

لاہور( آن لائن ) حکومت پنجاب نے غریب عوام کیلئے بجٹ میں بڑی خوشخبری سنا دی، حکومت کا پیری اربن ہاؤسنگ سکیم کے تحت 14 لاکھ روپے کا سستا گھر مہیا کرنے کا فیصلہ، اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے- تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بحت کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ا?ئندہ مالی سال میں ” پیری اربن ہاؤسنگ اسکیم’ متعارف کروا رہی ہے جس کے تحت اوسط?اًایک گھر 14لاکھ روپے کی قیمت پر میسر ہوگا۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بحت نے کہا کہ اپنا گھر ہر خاندان کا خواب ہو تا ہے موجودہ دور میں کم ا?مدن والے گھرانوں کا سب سے بڑا مسئلہ گھرکا حصول ہے جس کے لیے وہ ساری زندگی محنت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت پہلے دن سے کم وسیلہ خاندانوں کے اس مسئلہ کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ ا?ج مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بحت نے کہا کہ ? پنجاب حکومت ا?ئندہ مالی سال میں” پیری اربن ہاؤسنگ اسکیم” متعارف کروا رہی ہے جس کے تحت اوسط?اًایک گھر 14لاکھ روپے کی قیمت پر میسر ہوگا۔اِس منصوبے کے تحت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کیلئے 3ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت ہم HUD&PHE کے محکمے کو ایک ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں جس سے پرائیویٹ ڈویلپرز کے تعاون سے وضع کردہ طریقہ کار کے تحت لوگوں کیلئے گھروں کی تعمیرممکن ہو سکے گی۔نیا پاکستان اسکیم کے تحت 35,000 اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے شہروں میں جدید انفراسڑکچر اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے 22 ارب 44 کروڑ روپے کے فنڈز دئیے جا رہے ہیں۔ وبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر میں بتایا کہ ا?ج میں اس مقدس ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے چوتھے بجٹ اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں پہلی تقریر کا اعزاز حاصل کر رہا ہوں۔ #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close