نہیں ہو سکتا اپوزیشن پارلیمنٹ میں بات کرے اور حکومت کو نہ کرنے دے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمہوریت میں اپوزیشن اور حکومت گاڑی کے 2 پہیے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا اپوزیشن پارلیمنٹ میں بات کرے اور حکومت کو نہ کرنے دے۔پارلیمنٹ ہائو س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کو کہتے ہیں آپ ایوان میں آیا کریں، وزیراعظم کہتے ہیں میں ایوان میں آکر کیا کروں اپوزیشن ایوان میں بات نہیں کرنے دیتی۔ شاہ محمود نے کہا کہ بجٹ پر اپوزیش احتجاج اور تنقید ضرور کرے، یہ ان کا حق ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن بتائے حکومتی بینچز کی طرف کن کی خواتین آئی تھیں؟ غیرپارلیمانی زبان کون استعمال کر رہا تھا حکومتی ارکان یا اپوزیشن؟۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایسا ماحول ہونے سے اراکین مشتعل تھے، میں معاملات کو سلجھانا چاہتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close