اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرچی چیئرمین بجٹ کتاب پڑھے بغیر تنقید کر رہے ہیں۔ عمران خان نے معیشت کو مستحکم کر دیا جبکہ گزشتہ حکومتوں نے پاکستان کیلئے نہیں بلکہ ذاتی فائدے کیلئے آئی ایم کے پروگرام لیے۔اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ معاشی ایکسپرٹس نے بجٹ کو عوامی قرار دے کر منافقوں کے منہ بند کر دیئے، بجٹ میں ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کیلئے سہولیات کا خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے خوردنی تیل اور گھی پر اضافی ودہولڈنگ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے ،اس کے ساتھ ساتھ 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 سے نیچے کر کے 12.5 فیصد کردیا گیا ہیاور آج ایک بار پھر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ہیاور اس کے ساتھ ہی انڈکس میں 1000 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔ڈاکٹر شہباز گِل نے مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر بھی ردعمل دیتے ہو? کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس ایک بار پھر سندھ کارڈ اور صوبائیت کی آڑ میں سیاست کی ناکام کوشش ہے، پروپیگنڈے ،جلسوں اور استعفوں سے یوٹرن کے بعد سندھ کارڈ کا استعمال ہی آپکے پلے بچا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ?سندھ کو گزشتہ دو تین سالوں میں 1600 سے 1800 ارب منتقل ہوا لیکن سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر رہی، اگر کوئی ڈویلپمنٹ کا کام کیا نہیں تو یہ پیسہ گیا کہاں؟۔انہوں نے مزید کہا کے بجٹ ایزیکیوشن رپورٹ کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی تک وفاق سندھ کو 70 فیصد ریونیو دے چکا ہے جبکہ نااہل سندھ حکومت اپنا ریونیو 46 فیصد ہی جمع کر پائے۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ سندھ کا صحت کیلئے اعلان 7 اسکیموں پر اب تک ان پر کوئی خرچ نہیں کیا گیا ،آج بھی سندھ میں سرکاری ایمبولینس سروس نہیں، لوگوں کو گدھا گاڑیوں اور جانوروں کے ساتھ ہسپتال لایا جاتا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں