ٹیکسز کی بھرمار، پنجاب حکومت نے کن کن چیزوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز دیدی؟ بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے اگلے مالی سال کے لیے 405 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا ہے جو کہ رواں مالی سال کی نسبت 21 فیصد زائد ہے۔ٹیکس ہدف کو پورا کرنے کے لیے ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، شادی ہالز، کیٹر نگ سروسز، پراپرٹی ڈیلر پر پانچ فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔بیوٹی پارلر، فیشن ڈیزائنر، ہوم شیف، لانڈری، ڈرائی کلین سروس پر بھی پانچ فیصد ٹیکس لگے گا،فش فارمنگ پر فی ایکڑ 1500 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ رینٹ اے کار سروس، کیبل ٹی وی آپریٹر پر پانچ فیصد ٹیکس برقرار رہے گا۔فنانس بل کے مطابق ٹیکسوں کی مد میں سٹام ڈیوٹی کی شرح ایک فیصد برقراررکھنے کی تجویز ہے۔ریسٹورنٹس پر کیش کی ادائیگی پر16فیصد ٹیکس لگے گا تاہم کیو آر کوڈ اور موبائل والٹ کے ذریعے ادائیگی پرٹیکس کی شرح پانچ فیصد کرنے کی تجویز ہے۔پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ نہیں ہو گی بلکہ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے لیے سہولت دیتے ہوئے دو قسطوں میں جمع کروانے کے سہولت دی جائے گی۔الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 50فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ زرعی اجناس سے متعلق کمیشن ایجنٹس پرٹیکس کی شرح پانچ فیصد کرنے کی تجویز ہے، فوٹوگرافر ،اکاؤنٹنگ کنسلٹنسی سروسز پرپانچ فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں