گریڈ 1سے 21تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے کے علاوہ 25فیصد الائونس دینے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی ) پنجاب حکومت نے ملازمین کی تنخواہ میں 10فیصے اضافے کے ساتھ ساتھ 25فیصد اضافی الاؤنس دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے نے اعلان کیا کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ پہلے اضافی الاؤنس حاصل نہ کرنے والے گریڈ ایک سے 19 تک کے سات لاکھ 21 ہزار سے زائد ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصدسپیشل الاؤنس کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ صوبے میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 20 ہزار ماہانہ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close