پاکستانیوں کا وہ کام جس کی مثال مغربی ممالک میں بھی کم ملتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد ( پی این آئی) وزیر اعظم کی زیر صدارت کورونا ویکسی نیشن مہم سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید ، وفاقی وزیر اسد عمر ، حماد اظہر ، اعظم سواتی ، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ، اجلاس کے شرکا کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی ویکسی نیشن مہم کے اشاریوں ، لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے ، عوام رضا کارانہ طور پر ویکسین لگوانا خوش آئند ہے، رضا کارانہ ویکسی نیشن کی نظیر مغرب میں بھی کم ملتی ہے ۔ بھارت جیسی صورتحال سے بچنے کیلئے ملکر اقدامات یقینی بنانا ہیں ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسی نیشن لگائی جا چکی ہے، سرکاری و نجی ادارے 100 فیصد ملازمین کی ویکسی نیشن یقینی بنا رہے ہیں ۔ ویکسی نیٹرز کی استعاد بڑھائی جا رہی ہے ،موبائل ویکسی نیشن ٹیموں کی تشکیل بھی آخری مراحل میں ہے ، وزارت تعلیم کے تحت 50 فیصد سے زائد ملازین نے ویکسی نیشن کرالی ہے، ویکسی نیشن مہم کیلئے نجی شعبے سے مل کر آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ موبائل ٹیموں کی استعداد 48 سے بڑھا کر 600 کر دی گئی ہیں ، سرکاری و نجی ہسپتالوں کو ویکسینیشنز سینٹرز میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close