وہی ہوا جس کا ڈر تھا، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ؟ اوگرا نے سمری ارسال کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات میں 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کرنے کیلئے اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔وزیر اعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کے عین مطابق اضافے، رد و بدل یا مسترد کرنے کے مجاز ہیں ۔ پٹرولیم مصنوعات میں 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کرنے کیلئے اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close