راولپنڈی باڑا مارکیٹ میں آگ لگ گئی سامان جل کر خاک کا ڈھیر بن گیا

اسلام آباد (پی این آئی)راولپنڈی باڑا مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔‎ ‎آگ نے متعدد دکانوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔3 دکانیں مکمل جل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق باڑا مارکیٹ میں آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا الیکٹرونکس، کپڑا ودیگرسامان خاکستر ہو گیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق فائربریگیڈ کی ٹیمیں آگ پرقابو پانے کے لئے موقع پرپہنچ گئیں اور مارکیٹ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے 8 دکانوں کوجزوی نقصان ہوا۔ریسکیو1122اورفائربریگیڈ عملہ نے علاقہ کوکلئیرکردیا

سندھ حکومت کینیڈ اسے چلائی جا رہی ہے، چیف جسٹس پاکستان

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت کینیڈا سے چلائی جارہی ہے، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کراچی کے مسائل سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران یہ ریمارکس دیئے ۔عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران یونس میمن نام کے شخص کا تذکرہ ہوا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کراچی کو یونس میمن کینیڈا سے آپریٹ کررہا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کراچی کے مسائل سے متعلق کیسز کی سماعت کر رہا ہے۔جسٹس گلزار احمد کاکہنا تھا کہ یونس میمن ساری بڈنگ وہاں بیٹھ کر دیکھ رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close