کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت کینیڈا سے چلائی جارہی ہے، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کراچی کے مسائل سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران یہ ریمارکس دیئے ۔عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران یونس میمن نام کے شخص کا تذکرہ ہوا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کراچی کو یونس میمن کینیڈا سے آپریٹ کررہا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کراچی کے مسائل سے متعلق کیسز کی سماعت کر رہا ہے۔جسٹس گلزار احمد کاکہنا تھا کہ یونس میمن ساری بڈنگ وہاں بیٹھ کر دیکھ رہا ہے۔۔۔۔۔
کاروبار میں ہفتہ وار چھٹی دو کی بجائے ایک کرنے کا فیصلہ
کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے کاروبار میں دو کی بجائے ہفتہ وار چھٹی ایک کرنے کا فیصلہ کر یا ہے جبکہ سکولوں میں 15 جون سے چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولی جائیں گی۔وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کے عملے کو ویکسینیٹ کیا جائے گا، کورونا کیسز میں مزید بہتری پر پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع ہوں گی۔ادھر کراچی میں کاروبار ہفتے میں دو روز کے بجائے ایک روز بند رہے گا۔ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اتوار کے دن کاروبار بند ہوگا، باقی 6 روز کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں