میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22جون سے شروع ہوں گے، شیڈول جاری

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے نظر ثانی شدہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ صوبے میں اب انٹر کے امتحانات 22 جون سے 10 جولائی تک ہوں گے۔چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ پروفیسریوسف بلوچ کے مطابق انٹر میڈیٹ کے امتحانات بلوچستان میں 22 جون سے شروع ہوں گے جو کہ 10 جولائی تک جاری رہیں گے۔ امتحانات کیلئے 250 سے زائد مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ بلوچستان بھر سے انٹر کے امتحانات میں 88 ہزار طلبہ حصہ لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ فیل ہونے والے یا امپروومنٹ کرنے والے طلبہ کے امتحانات 12 جولائی سے شروع ہوں گے۔ چیئرمین بورڈ نے واضح کیا کہ طلبہ صرف اختیاری مضامین کا امتحان دیں گے تاہم امپروومنٹ کرنے والے یا مدارس کے طلبہ کو لازمی مضامین کا بھی امتحان دینا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close