سندھ کواین ایف سی کی مدمیں ملنے والا پیسہ کہاں جارہاہے؟ فواد چوہدری

کراچی(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ کواین ایف سی کی مدمیں ملنے والاپیسہ کہاں جارہاہے؟ سندھ حکومت نے پولیس موبائلزصرف پروٹوکول کے لئے رکھی ہیں،سندھ حکومت اتناپیسہ ملنے کے باوجوداب تک پولیس محکمہ کوٹھیک نہ کرسکی، لاڑکانہ میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں،صحت کانظام تباہ ہوچکا،فیصلے وزیراعلی ہائوس نہیں،بلاول ہائوس میں ہوتے ہیں،گورنرراج کی آئین میں گنجائش نہیں، ن لیگ کواگلے الیکشن میں ناکامی نظرآرہی ہے اس لیے اصلاحات نہیں چاہتی،ن لیگ کی ایک خوبی ہے کہ ہرچیزکوپڑھے بغیرمستردکرناہے،بجٹ میں صنعت کاراورعام آدمی کوریلیف دیاگیاہے۔اتوا رکو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلی سندھ قوم پرست سیاست کررہے ہیں،وزیراعلی سندھ خودکوبینظیربھٹواورذوالفقارعلی بھٹوکی سیاست سیالگ کررہے ہیں،سندھ کے پاس اتناپیسہ آیالیکن وہ گیاکہاں؟نیشنل فنانس کمیشن کے ذریعے صوبوں کوپیسہ آتاہے،سندھ کواین ایف سی کی مدمیں ملنے والاپیسہ کہاں جارہاہے؟وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو 500میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کی،فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت نے پولیس موبائلزصرف پروٹوکول کے لئے رکھی ہیں،سندھ حکومت اتناپیسہ ملنے کے باوجوداب تک پولیس محکمہ کوٹھیک نہ کرسکی، فواد چوہدری نے کہا کہ لاڑکانہ میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں،صحت کانظام تباہ ہوچکا،فیصلے وزیراعلی ہائوس نہیں،بلاول ہائوس میں ہوتے ہیں،گورنرراج کی آئین میں گنجائش نہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کواگلے الیکشن میں ناکامی نظرآرہی ہے اس لیے اصلاحات نہیں چاہتی،ن لیگ کی ایک خوبی ہے کہ ہرچیزکوپڑھے بغیرمستردکرناہے،اوورسیزپاکستانی ملک سے پیسہ نہیں لیکرجاتے بلکہ باہرسے بھیجتے ہیں،اوورسیزپاکستانیوں سے متعلق جوریمارکس دیئے گئے اس کی مذمت کرتاہوں، فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال گندم ،چاول اورمکئی کی ریکارڈفصل ہوئی ،حکومت نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں بھی کمی کی،موبائل ڈیٹااورکالزپرٹیکس کومستردکیاگیا،گھربنانے اورکاروبارکے لئے آسان قرضے فراہم کیے جارہے ہیں،بجٹ میں صنعت کاراورعام آدمی کوریلیف دیاگیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close